ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس نشست میں لیبیا میں بیرونی مداخلت سے پرہیز کرنے پر زور دیا گيا ہے۔ واضح رہے امریکہ کے دو بحری جنگي جہاز نہر سوئز سے ہوتے ہوئے بحیرہ روم پہنچ گئےہیں جہاں انہوں نے لیبیا کےقریب لنگرڈال دئےہیں۔ ادھر فرانس کے وزیرخارجہ نے کہا ہےکہ لیبیاپر سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر فوجی اقدامات نہیں کئے جائيں گے۔ قابل ذکرہے امریکہ کی سربراہی میں مغربی ممالک قذافی کے تشدد اور عوام کی مدد کے بہانے لیبیا پر فوجی کاروائيوں کی بات کررہےہیں ۔ادھر کینڈا نے کہا ہےکہ وہ لیبیا سے اپنے شہریوں کو نکالنے کے ایک بحری جنگي جہاز روانہ کررہا ہے۔ ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کینڈا کی اسپیشل فورسس لیبیاروانہ ہونے کے لئے تیار ہورہی ہیں۔ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سے ایک سو کلومیٹر کے فاصلے پرواقع شہر امسلاتہ پر انقلابیوں کا قبضہ ہوگيا ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق انقلابیوں نے قذافی کے پٹھووں کو مصراتہ، الزنتان اور الزاویہ سے بھاگنے پر مجبور کردیا ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق الزاویہ پر فوج اور رضاکاروں نے قبضہ کیا ہے اور یہ لوگ الزاویہ کو قذافی کے عناصر سے صاف کرنے کےبعد طرابلس کی طرف پیش قدمی کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110